حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے۔۔ شہبازشریف

Nov 25, 2021 | 09:59:AM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری غریبوں پر ظلم ہے، حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 133سےتحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ نے بڑااعلان کردیا

 قائد حزب اختلاف نےمزید کہا کہ گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔

 دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مہنگائی، غربت کے ساتھ ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا نیا طوفان تیار۔۔مشیر خزانہ نے آئندہ ہفتے منی بجٹ لانے کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں