موت کے بعد زندگی کیسی ہے۔۔تحقیقی مقالہ پر لاکھوں ڈالر انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعد شعور برقرار رہنے کے سائنسی ثبوت پر مبنی تحقیقی مقالہ جات کےلیے دس لاکھ ڈالر کی رقم کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ارب پتی نےکہا ہے کہ جو بھی اس سوال کا سائنسی جواب لائے گا ان تین سکالروں کو مجموعی طور پر دس لاکھ ڈالر سے زائد کی خطیر رقم ملے گی۔
رابرٹ بائیگلو نے دنیا کے تمام ماہرین کو دعوت دی کہ وہ اس سوال کا سائنسی جواب دینے کی کوشش کریں کہ ’جسمانی موت کے بعد انسانی شعور برقرار رہ سکتا ہے یا نہیں اور اگر ہاں تواس کی نوعیت کیا ہوگی؟‘
واضح رہے کہ رابرٹ کی زندگی میں کئی حادثات رونما ہوئے جس کے بعد وہ اس سوال کا جواب پانا چاہتے ہیں۔ 2020 میں ان کی بیوی لیوکیمیا سے فوت ہوئی، اس سے قبل 1992 میں اس کے بیٹے روڈ لی نے خودکشی کرلی اور اس کے بعد اس کے بیٹے اور رابرٹ کے پوتے نے بھی خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔رابرٹ سمجھتے ہیں کہ موت کے بعد بھی لاش میں شعور برقرار رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لیے خوشخبری ۔۔تھانوں میں کون سی ذمہ دا ری ملے گی