(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا دیگر ممالک کے ساتھ ملکر محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرے گا،اوپیک اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر امریکا میدان میں آگیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا دیگر ممالک کے ساتھ ملکر محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرے گا ،وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام، توانائی کا بھاری استعمال کرنے والے دیگر ممالک سے مماثل ہو گا، ان ممالک میں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں ۔
اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہو گا کہ اس مربوط انداز میں منڈی کو تیل فراہم کرنے کا اقدام کیا جارہا ہے،بیان کے مطابق آئندہ کئی ماہ کے دوران امریکا پانچ کروڑ بیرل تیل فراہم کرے گا اور یہ کہ ضرورت پڑنے پر صدر جو بائیڈن اضافی اقدام کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کی شادی۔۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس جیسے غیر رکن ممالک کی جانب سے دسمبر میں تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد خام تیل کی بلند قیمتیں برقرار رہیں گی۔
ادھر امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں سات سال بعد بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ اشیائے صرف کی قیمتیں بھی تین عشروں بعد تیز ترین رفتار سے اوپر گئی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت منصب سنھبالنے کے بعد کم ترین سطح پر ہے، پیٹرول ریلیز کرنے کا اقدام یہ باور کرایا جارہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ لوگوں کی زندگی پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاجرین کی کشتی کو حادثہ ۔۔۔31افراد ڈوب گئے