این اے 133۔۔جاؤ خود لڑو۔۔تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیلئے میدان کھلا چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) این اے 133 کےضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق این اے 133 کے امیدوارجمشید چیمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اور میری کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس پر پہلے الیکشن ٹریبونل اور پھر ہائیکورٹ گیا مگر دونوں جگہ پر ہماری اپیلیں مسترد کر دی گئیں ۔سپریم کورٹ گیا تو ایک اور ہفتہ لگے گا اور اس دوران انتخابی مہم نہیں کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ اس حلقے میں اب دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ میں مقابلہ ہوگا۔پیپلز پارٹی کی طرف سے اسلم گل مقابلے پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے شائستہ پرویز ملک امیدوار ہیں۔قومی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔شیڈول کے مطابق 5 دسمبر کو پولنگ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مشاورت شروع