اصل شوہر نہ سہی ڈمی ہی سہی

Nov 25, 2021 | 11:31:AM

 (24نیوز)اصل شوہر نہ سہی پلاسٹک کا شوہر ہی سہی۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک بیچارہ آدمی عین اپنی شادی کی دعوت پر بیمار پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ شخص ہوٹل کی بجائے سیدھا ہسپتال جا پہنچا۔تقریب میں شوہر کی عدم موجودگی کے باجود بیوی نے ٹینشن نہ لی۔پلاسٹک کی ڈمی منگوائی، شوہر کو ویڈیو کال ملائی اور ڈمی کے سر کی جگہ اپنا موبائل فون لہراتے ہوئے اُس کے ساتھ ڈانس کرنے لگی۔

دوست احباب نے بھی منفرد صورتحال کو خوب انجوائے کیا۔ دلہن کی ’’ڈمی دولہے‘‘ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے بارات نہ لانے پر دولہا کے خلاف چونکا دینے والا اقدام کر دیا

مزیدخبریں