بس جلنے کا حادثہ کیوں پیش آیا؟ خوفناک وجہ سامنے آ گئی

Nov 25, 2021 | 12:27:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)دو روز قبل یورپی ملک بلغاریہ کی ایک ہائی وے پر بس میں آگ لگ گئی جس سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے،  حادثے کی خوفناک وجہ سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں جلنے والی بس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ بس کے خفیہ ٹینک میں 30 ہزار پٹاخے اور ایک ٹن تیل شمالی مقدونیہ اسمگل کیا جارہا تھا،حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ بس کے سامنے حصے میں لگی ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر غیر قانونی ٹینک بھی آگے کی جانب  تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئل میں آگ لگنے کے باعث پٹاخے پھٹ گئے، جس سے مسافروں کو بس سے اترنے کی مہلت نہیں ملی اور بیشتر مسافر زندہ جل گئے، ان مسافروں کی شناخت ناقابل تھی جس کے باعث ان کا فرانزک تجزیہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    مشہور ریسلر پر حملہ ۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

دلخراش حادثے میں 12 بچوں سمیت 45 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جھلسنے والے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں پولیس کو بیان دیا کہ آگ لگنے کا منظر کسی خوفناک فلم کی طرح محسوس ہوا، ہر طرف چیخ وپکار تھی، بچے جل رہے تھے مگر انہیں بچانے والا کوئی نہ تھا۔

تاہم آگ لگنے میں مبینہ طور پر اسمگل شدہ تیل اور پٹاخوں کے کردار کی ابھی تک حکام کی طرف سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان میں ہر طرف اذیت ناک مناظر ہیں۔مریم اورنگزیب
 

مزیدخبریں