(24نیوز)سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ہی مستعفی ہو گئیں۔
سویڈن کی میگڈالینا اینڈرسن نے گزشتہ روز ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تھی ، تاہم چند گھنٹوں بعد ان کے اتحادیوں نے ساتھ چھوڑ دیا اور ان کا پیش کردہ بجٹ پاس نہ ہو سکاجس کے باعث میگڈالینا اینڈرسن نے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد،سگی بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو عدالت نے کون سی سزا دے دی،جانیے
54سالہ میگڈالینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ جب کوئی اتحادی ساتھ چھوڑ دے تو مخلوط حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ اپنی پارٹی کی اکثریت ہے حکومت میں دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس کیسے چھپائے جا سکتے ہیں جانیے