ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔کتنا سستا ہوا؟

Nov 25, 2021 | 13:21:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں آج ڈالر 175.04 روپے سے شروع ہوا تھا  آغاز کے کچھ دیر بعد ہی ڈالر کی قیمت 14 پیسے کم ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6پیسے کمی ہوئی ہے،فاریکس ڈیلرز کے مطابق  6 پیسے کمی کے بعد ڈالر 174 روپے 98 کا ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 175 روپے 04پیسے سے شروع ہوا تھا ،انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے کم ہوکر 174 روپے 98 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 178 روپے ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      آن لائن اشٹام پیپرسسٹم شروع

مزیدخبریں