پٹرول بحران۔۔حکومت کی پمپ مالکان کو بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر اضافے کی رضا مندی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے اور کراچی سے لیکر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک سوائے چند ایک پیٹرول پمپس کے تمام بند پڑے ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ جن شہروں میں چند ایک پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں تاہم اب وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔کتنا سستا ہوا؟
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں71پیسے فی لیٹر اضافہ،پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر 3روپے68پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر3روپے68پیسے ،پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99پیسہ فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83پیسے فی لیٹر اضافے کی آفر کی گئی ہے۔
پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91پیسے سے بڑھاکر 4روپے90پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3روپے30پیسے سے بڑھاکر 4روپے 13پیسے فی لیٹر کی پیشکش کی ہے۔
خیال رہے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری ای سی سی کو بھجوائی جا چکی ہے،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں تقریباً پونے 9روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن جاری کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بس جلنے کا حادثہ کیوں پیش آیا؟ خوفناک وجہ سامنے آ گئی