قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
Pakistan name 12 for first Test
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 25, 2021
More details: https://t.co/4BdWMLnnx4#BANvPAK | #HarHaalMainCricket
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے تیار