طالبان حکومت کا خواتین کرکٹر کے حوالے سے اہم اعلان

Nov 25, 2021 | 15:13:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ میر واعظ اشرف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہےانہوں نے کہا کہ  ہماری خواتین ٹیم معمول کے مطابق کرکٹ کھیلے گی اور ہم خواتین کرکٹرز کی تمام بنیادی ضروریات پوری کریں گے اور انہیں سہولیات فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ اشرف نے گزشتہ روز اسٹاف میٹنگ میں کہا کہ خواتین کی کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بڑی ضروریات میں سے ایک ہے اور ہم اس پر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      مشہور ریسلر پر حملہ ۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

 اس سے قبل آئی سی سی نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگائے جانے کے بعد کرکٹ معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا تھا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمداللہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کرکٹ سمیت کسی بھی ایسے کھیل کی اجازت نہیں دیں گے جس میں ان کا جسم اور چہرہ ڈھکا ہوا نہ ہو۔ 
یہ بھی پڑھیں:     پٹرول بحران۔۔حکومت کی پمپ مالکان کو بڑی پیشکش

مزیدخبریں