ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کی نفرت کی انتہا ، پاکستان مخالف نعر ے،ویڈیووائرل

Nov 25, 2021 | 15:41:PM

(24نیوز)بھارت میں پاکستان مخالف نعروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارتی تماشائیوں نے پاکستان سے نفرت کی انتہا کردی اور کھیل کے دوران نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار ختم،پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق اہم خبر

سو شل میڈیا پر جا ری اس ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران  کمنٹیٹر  تبصروں پرمصروف ہیں وہیں بیک گراؤنڈ پر بھارت کے حق  اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں کے لیے حلال گوشت ،بھارتی کر کٹ بو رڈ کا یوٹرن، ہندو انتہاپسندوں کے سامنے جھک گیا

مزیدخبریں