(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی خطے سائبیریا میں واقع کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے11 اموات ہو گئی ہے،آگ لگنے کے وقت کوئلے کی کان میں 285 افراد موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ کو ئلے کی کان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اا مزدور ہلاک ہو گئے ،بتایا جاتا ہے کہ کوئلے کی کان سے 236 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ کان میں اب بھی 49 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کا خواتین کرکٹر کے حوالے سے اہم اعلان
واضح رہے کہ کان میں دھماکے کے خدشے کے پیشِ نظر اندر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن روک دیا گیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا کی کوئلے کی کان میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول بحران۔۔حکومت کی پمپ مالکان کو بڑی پیشکش