مردوں سے تنگ ۔۔خود سے شادی کرنیوالی ماڈل نے بڑا اقدام اٹھا لیا

Nov 25, 2021 | 16:45:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کی ماڈل  کرس  گیلیرا  کا کہنا ہے کہ ان کا بھروسہ مردوں سے اٹھ چکا ہے اور وہ اب خود کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی تھیں۔پرانے بوائے فرینڈ سے دھوکہ کھاکر کرس گیلیرا نے خود کو سنبھالا اور فیصلہ لیا کہ وہ خود سے ہی شادی  لی۔

 برازیل کی ماڈل کرس نے دلہن کی طرح سج کر چرچ میں اپنے آپ سے ہی  شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔ کرس کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ وزراکے نمبرز کہاں سے لیتی ہیں۔۔؟؟ٹک ٹاکر کے انکشافات

 کرس کا سیلف ریلیشن صرف تین ماہ ہی چل سکا۔ اب وہ اپنے آپ سے طلاق لینے جا رہی ہیں کیونکہ ان کی زندگی میں کسی اورکی انٹری ہوگئی ہے۔

  ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کا پیار سے اعتماد اٹھ گیا تھا لیکن اس شخص کی انٹری کے بعد انہیں ایک بار پھر پیار میں بھروسہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔33سال کی کرس گیلیرا نے ستمبر میں خود سے شادی کی تھی اور اب وہ اس رشتے سے آزاد ہونا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی۔۔۔اب کتنا کما لیتی ہیں؟حیران کن انکشافات



مزیدخبریں