’’تم کل بچ گئے‘‘۔۔ گوتم گمبھیر کو جان سےمارنے کی ای میل موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اور بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر بیٹسمین گوتم گمبھیر نے بدھ کو دوسرا دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد دہلی پولیس کے پاس شکایت درج کرا دی۔ گمبھیر کے مطابق انہیں دوسرا ای میل ’’isiskashmir@gmail.com‘‘ آئی ڈی سے ملا ہے ۔
بھارت کے نجی ٹی وی کےمطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو بدھ کے روز دوسری دھمکی آمیز ای میل ملی ہےجس میں لکھا ہے کہ’’ ہم تمہیں مارنا چاہتے تھے ، لیکن تم کل بچ گئے ۔ اگر تم اپنی زندگی اور اپنے کنبہ سے پیار کرتے ہو تو سیاست اور کشمیر کے معاملہ سے دور رہو ‘‘۔ ای میل کیساتھ گمبھیر کے گھر کے باہر کا ویڈیو بھی شوٹ کرکے بھیجا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور کبریٰ خان کا ڈانس ۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بدھ کو مشرقی دہلی سے بی جے پی ممبر اسمبلی نے آئی ایس آئی ایس کشمیر کی جانب سے دھکی آمیز ای میل ملنے کے بعد دہلی پولیس کا رخ کیا تھا ۔ دھمکی ملنے کے بعد ان کی دہلی میں واقع رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ پولیس ڈپٹی کمشنر ( وسطی) کو بھیجی گئی ایک شکایت میں کہا گیا ہے کہ منگل کو رات تقریبا نو بج کر 32 منٹ پر گوتم گمبھیر کے آفیشیل ای میل آئی ڈی پر آئی ایس آئی ایس کشمیر کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ۔
افسران نے بتایا کہ ای میل میں لکھا ہے کہ ہم تمہیں اور تمہارے کنبہ کو جان سے مار دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت میں معاملہ کا نوٹس لینے ، کیس درج کرنے اور سیکورٹی کے انتظامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ پولیس اسپیشل سیل کی جانب سے گوگل کو خط لکھ کر اس ای میل آئی ڈی کے آپریٹر سمیت دیگر متعلقہ معلومات مانگی گئی ہے ، جس سے دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مردوں سے تنگ ۔۔خود سے شادی کرنیوالی ماڈل نے بڑا اقدام اٹھا لیا