(ویب ڈیسک)ڈالر کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہونے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی ہے۔یچ
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی ۔
اس کےعلاوہ 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1790 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی کانفرنس میں زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کیوں ہوئی۔۔؟؟