طالبان حکومت کا آسٹریلیوی کمپنی سے بھنگ پروسیسنگ مرکزقائم کرنے کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان کے حکمران طالبان نے آسٹریلوی کمپنی سی فارم کے ساتھ ایک معاہدے پر دست خط کئے ہیں، جس کے تحت کمپنی جنگ زدہ ملک میں بھنگ کا پروسیسنگ مرکزقائم کرنا چاہتی ہے۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق طالبان کے پریس ڈائریکٹر قاری سعید خوستی نے بتایاکہ معاہدے کے تحت منصوبے پرآئندہ چند روز میں عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھنگ سے طبی کریم تیار کرنے والی آسٹریلوی کمپنی کوملک میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت بھنگ کی فصلوں تک رسائی دی جائے گی۔پژواک خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب وزیرنے منگل کے روز کمپنی کے نمائندے سے ملاقات کی تھی۔اس کمپنی نے اس منصوبے کے لیے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہےکہ اگست میں افغانستان پر حکومت قائم کرنے کے بعد طالبان نے ملک میں بھنگ کی پیداوار کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا تھا۔صوبہ قندھارمیں طالبان کے گورنر یوسف وفا نے اکتوبر میں کہا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتارکیا جارہا ہے اور کسانوں کو بھنگ یا پوست کی کاشت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔تاہم افغان کسانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے طالبان کے رویے میں اس ضمن میں کوئی تبدیلی ملاحظہ نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کھلبلی مچ گئی ۔۔کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ایک ہی کالج کے66 طلبہ کی رپورٹ پازیٹو