پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان کو امداد پہنچانے کےلئے فوری طور پر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے اور عالمی امور میں اٹلی کے کردار کو سراہتا ہے۔اٹلی کے سیکرٹری جنرل دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ