(24 نیوز)سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب آنے والے افراد کو 5 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پاکستان سے سعودی عرب جانےو الوں کو کسی تیسرے ملک میں 14دن قرنطینہ نہیں کرنا پڑیگا۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ یکم دسمبر سے فلائٹ شروع ہو رہی ہیں،پاکستان بھارت انڈونیشیا، مصر، برازیل کے مسافر براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی وجہ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان