جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، عمر رسیدہ خاتون 19 ویں منزل سے گر کر بھی محفوظ رہی، مگر کیسے؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔چین میں ایک عمر رسیدہ خاتون رہائشی عمارت کی 19 ویں منزل سے نیچے گر کر محفوظ رہی۔
تفصیلات کے مطابق 82 سالہ خاتون عمارت کی 19 ویں منزل پر کپڑے پھیلا رہی تھیں کہ اچانک کپڑے پھیلانے والا ریک ٹوٹ گیا جس کے باعث خاتون بھی عمارت سے نیچے گرگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور اہلکاروں نے 18 ویں منزل سے بھی خاتون کو پکڑا اور 17 ویں منزل سے بھی پکڑ لیا تاکہ نیچے گرنے سے بچایا جاسکے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی کمر میں رسی باندھ کر خاتون کو عمارت کے اندر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پریشان عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مشکل حل کر دی