(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کیلئے پیغام میں کہاہے کہ 26 نومبر دن 1 بجے سب راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب قوم میں انصاف ہوتا ہے ،جب قوم کو حقوق ملتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے،آزاد قوم ہمیشہ خوشحال ہوتی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ حقیقی آزادی ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،اس حالت میں آپ کیلئے پنڈی آرہا ہوں ،کارکن میرے لئے پنڈی پہنچیں.
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے