برازیلین سٹار فٹبالر نیمار انجری کا شکار، آئندہ میچ کھیل سکیں گے؟

Nov 25, 2022 | 11:35:AM

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں سربیا کے ساتھ میچ کے دوران برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار کے پاؤں میں موچ آگئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ برازیلین کھلاڑی نیمار کی ایم آر آئی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ برازیل نے ورلڈ کپ میچ میں سربیا کو 0۔2 سے شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ: گروپ میچز کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا

مزیدخبریں