ایران: حکومت پر تنقید کرنے والے فٹبالر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران میں حکومت پر تنقید کرنے والے فٹبالر کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ووریا غفوری کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے مقامی فٹ بال کلب میں ٹریننگ سیشن کے بعد گرفتارکیا۔
یہ بھی پڑھیے: چین، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک
ایرانی حکام نے 35 سالہ فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اورتنقید کرنے کے الزامات پر حراست میں لیا۔ غفوری پر حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام ہے۔
ووریا غفوری قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ایران کی ٹیم میں شامل تھے تاہم انہیں عین وقت پر ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔