مٹیاری موٹر وے اسکینڈل :ایف آئی اے،نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایف آئی اے نے مٹیاری موٹر وے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ،ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری کے تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈاریکٹر ایف آئی اے ساؤتھ کراچی نےایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد کو خط لکھ دیا ،خط کے متن کے مطابق مٹیاری میں ایم 6 موثر وے کے زمین کی خریداری کے فنڈز میں کرپشن ہوئی ہے، مٹیاری میں موٹر وے کیلیے زمین کی خریداری کیلیے 4 ارب روپے 3 کروڑ جاری ہوئے تھے ،سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید اینٹی کرپشن پولیس کے پاس 7 روزہ ریمانڈ پر ہیں ۔
عدنان رشید پر 2 ارب 14 کروڑ سے زائد کیش رقم نکلوانے اور ضوابط پورے کرنے کا الزام ہے۔
دوسری جانب نیب کی تفتیشی ٹیم نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ایم سکس موٹروے کرپشن کا دائرہ مٹیاری ، نوشہروفیروز سے نوابشاہ سکھر ، خیرپور تک پہنچ گیا ،نیب نے سابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز، ریونیو افسران اور نوابشاہ کے افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا ،نیب نے کمشنر سکھر کو بھی خط لکھ دیا ۔
ضرور پڑھیں :سابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نااہل قرار
نیب نے سوال لٹھایا ہے کہ این ایچ اے سے کتنے رقم وصو ہوئی ؟نیب نے سندھ حکومت سے جوائنٹ سروے رپورٹ کی کاپی بھی مانگ لی ،نیب حکام نے تحریری سوال نامہ میں پوچھا ہے کہ کتنے ایوارڈ پاس کئے گئے اگر کئے گئے تو بتایا جائے لینڈ ایکوزیشن کی مد میں کتنی رقم استعمال کی گئی ؟ ڈپٹی کمشنر سکھر اور خیرپور نے این ایچ اے سے کتنی رقم وصول کی وہ بھی بتایا جائے۔