ریلوے خسارہ, آمدن سےکئی زیادہ اخراجات نکلے

Nov 25, 2022 | 15:41:PM
ریلوے خسارہ, آمدن سےکئی زیادہ اخراجات نکلے
کیپشن: ریلوے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔تحریری جواب کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا،ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہیں۔ریلوے کے 1 لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جارہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی نے راستے بند کیے تو حکومت کیا کرے گی؟

ریل کی وقت کی پابندی 63 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد بہتری آئی ہے ۔بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ مزید معلومات کے مطابق ریلوے نے 9 سالوں کے بعد اسلام آباد, تہران استنبول کارگو ٹرین شروع کی ہے۔