امریکی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
The U.S. Mission offers its congratulations to new Chief of Army Staff designate Lt Gen Asim Munir and new Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee designate Lt Gen Sahir Shamshad Mirza. 1/2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 25, 2022
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
We are committed to working with Pakistan’s elected leaders, its military leadership, and a diverse range of civil society partners to advance shared interests in trade & investment, health security, climate change, inclusive governance & regional security. 2/2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 25, 2022
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے آرمی چیف کے لیے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی تھی۔
بعد ازاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دونوں ناموں کی باقاعدہ منظوری دیدی تھی جس کے بعد آج دونوں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔