سوشل میڈیا پراظہار محبت نوجوان کومہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی نوجوان کی سوشل میڈیا کے زریعے لڑکی کو شادی کی پیشکش،لڑکی نے پولیس سٹیشن میں شکایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق 14 سالہ بھارتی لڑکے نے اپنی کلاس فیلو کی لی گئی مختلف تصاویر سے تیار ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لڑکی سے شادی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی انکار کی صورت میں لڑکی کوسنگین نتائج کی دھمکی بھی سنا دی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو دیکھ کر لڑکی نے اپنے والدین کو آگاہ کیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے لڑکے کی شکایت پولیس کو کرڈالی۔
کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لڑکے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔