ڈاکٹرز کی ٹیم کا عمران خان کا معائنہ، ٹانگ پر بریسز لگانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا معائنہ کرنے میں مصروف، آج عمران خان کو ٹانگ پر بریسز لگانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹانگ پر بریسز لگنے کے بعد عمران خان کو چلنے میں آسانی رہے گی۔ ڈاکٹرز نے عمران خان کو ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کے معائنے کے بعد پلستر اتار دیا تھا۔ عمران خان کو ڈاکٹرز راولپنڈی جانے کی اجازت دے چکے ہیں۔