(ویب ڈیسک)اداکار شان شاہد نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ اگر انہیں 2006 کے پنجابی بلاک بسٹر مجاجن کے ریمیک یا سیکوئل کی پیشکش ہوتی ہے، تو ان کی پسندیدہ لیڈنگ لیڈیز ماہرہ خان اور مہوش حیات ہوں گی۔
شان نے پرجوش انداز میں یہ بھی انکشاف کیا کہ انکو ماہرہ بہت اچھی لگتی ہیں اور وہ اسے ہیروئنوں میں سے ایک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، جب کہ وہ مہوش حیات کو اپنی دوسری اہم اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ انکے کام کو بھی شاندار سمجھتے ہیں۔
مزید اصرارکرنے پر شان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ماہرہ کو صائمہ خان کے کردار میں اور مہوش کو مدیحہ شاہ کے کردار میں دیکھنا چاہیں گے۔
مجاجن فلم 24 مارچ 2006 کو پاکستان بھر میں ریلیز ہوئی۔جس میں ذِلِ شاہ (شان)، ایک ناخوش شادی شدہ آدمی جو سید قبیلے سے تعلق رکھتا ہے، تاری (صائمہ) کے نام سے ایک ناچنے والی سے محبت کرتا ہے جو اپنے گاؤں میں پرفارم کرنے آتی ہے۔ ان کی اہلیہ (مدیحہ شاہ) اور اہل خانہ ان کے تعلقات کی مذمت کرتے ہیں۔