شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

بینک دولت پاکستان نے بینکوں کے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

Nov 25, 2022 | 17:10:PM

(24 نیوز)بینک دولت پاکستان نے بینکوں کے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ،مانیٹری پالیسی کمیٹی نےشرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا گیا،شرح سود 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔ فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔

مزیدخبریں