وسیم اکرم کی کتاب ’سلطان‘ میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کتاب ’سلطان‘ میں ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کے بارے میں بہت سے انکشافات کیے گئے ہیں۔
کتاب میں وسیم اکرم نے سلیم ملک کے حوالے سے کہا کہ سلیم ملک خود غرض اور منفی انسان ہیں، پہلے ٹور میں سلیم ملک نے مجھے جوتے اور کپڑے صاف کرنے کا حکم دیا جیسے وہ مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8 پلیئرز ڈرافٹ کب ہوگا؟ جانیئے
سوئنگ کے سلطان نے پی سی بی چیئرمین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجا سلپ میں کیچ پکڑتے کم اور گراتے زیادہ تھے۔
جاوید میانداد کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے جاوید میانداد نے دریافت کیا، انہوں نے پہلے دورے پر وسیم اکرم کو بیٹنگ کے لیے پیڈز دیے تھے۔