(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 گول سے شکست دیدی۔
احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیموں نے دونوں ہاف میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں ایران کی ٹیم نے دو گول داغ دیئے۔
یہ بھی پڑھیے: سربیا کو 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل کے ہاتھوں شکست
ایران کی جانب سے 98 ویں منٹ میں روزبا چشمی اور 101 منٹ میں رامن رضائن نے گول اسکور کیے، ایونٹ میں ویلز کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی ایران نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے۔