جہانگیر ترین گروپ نےاپنی تمام شوگر ملز چلانے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شوگر ملز مالکان اور وفاقی حکومت کے درمیان چینی ایکسپورٹ کا تنازع برقرار ہے کہ اس دوران پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہوگئے، جہانگیر ترین گروپ نے اپنی تمام شوگر ملز چلانے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز پہلے ہی کرشنگ شروع کرچکی،شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گنے کی کرشنگ کا آج باقاعدہ آغاز نہ ہوسکا، کسان گنے کی فصل تیار کر کے کرشنگ کے انتظار میں ہیں،ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق تاخیر سے کسانوں کا شدید مالی نقصان ہو رہا ہے، شوگر ملزمالکان نے گنےکی خریداری سے انکارکردیا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی تو کرشنگ شروع کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان کین ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ملز مالکان چینی کی قیمت میں 15روپے کلو فوری اضافہ بھی چاہتے ہیں،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آج سے کرشنگ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔