نئے آرمی چیف کی تعیناتی،قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: عبدالغفورحیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر قوم کو مبارکباد ۔
مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ سنیارٹی کو مدنظر رکھا گیا ،اس فیصلے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی رضامندی بھی شامل ہے ،توقع کی جاتی ہے کہ وہ سرحدات کی حفاظت اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے ،ہمارے لئے تمام ادارے قابل احترام ہے اگر وہ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ۔