سیاسی ریلیاں،اسلام آباد پولیس نے بڑی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ سمیت اسلحہ ساتھ رکھنے پر قطعی پابندی ہے ،یہ پابندی مزید دو ماہ تک جاری رہے گی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ایک بار پھر آگاہ کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق سیاسی ریلیوں کو مقررہ کردہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گا،روٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسلام آباد میں آمدورفت کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، چند مقامات پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پڑتال کی غرض سے چیکنگ کی جائے گی۔
اسلام آباد سے راولپنڈی میں داخلے کیلئے فیض آباد اور 9th ایونیو/ آئی جے پی جنکشن بند رہے گا،ٹریفک کیلئے متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے۔
اسلام آباد میں تمام تقاریب اور معمول کی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے،کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15 پر کال کریں۔