شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح کر دیا

Nov 25, 2022 | 19:53:PM
ترکیہ, مشکل, ساتھ دیا, , تعلقات, مضبوط ,  شہباز شریف
کیپشن: شہباز شریف اور ترک صدر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے،تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح کردیا،تیسرے ملجم کارویٹ جہاز  کو پی این ایس خیبر کا نام دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے بھی شرکت کی۔

پاک ترکیہ مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں ہوئی، دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نےٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے پرعزم ہے۔ 

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کیلئے جامع روڈ میپ مرتب کرنے، ترک حکام اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ وسیع تر رابطے کے لئے انتھک محنت کی۔