(24نیوز)مظفرآبادمیں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اتنظامات کیلئے حکومت نے 26 نومبر کو ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔
کمشنر دفتر سے سرکلر جاری کردیا گیا جس کے مطابق سرکاری ڈیوٹی کرنے والوں کے علاوہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین چھٹی کریں،ڈی سی مظفر آباد راجہ طاہر ممتاز نے کہا کہ 26 نومبر کو الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر سرکاری عمارات میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔
بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے، حساس پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔