اسرائیل کا چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان کردیا۔
حماس اسرائیل تنازعے پر بیان جاری کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ چاردن کے وقفے کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔
یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہرگزیہ نہیں ہے کہ جنگ مکمل طور پر بند ہوجائے گی۔ قیدیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اورتمام اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ کا لاہور کے مختلف منصوبوں کا غیراعلانیہ دورہ، رات کی شفٹ غائب ہونے پر اظہار برہمی
جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔