(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ، گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی،برطانوی برینٹ کے گزشتہ روز سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ