باپ،بیٹا آمنے سامنے۔بلاول کہاں چلے گئے؟کیا پیپلز پارٹی کے اندر دو پارٹیاں ہیں؟بڑے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
عمومی تاثر تو یہ ہے کہ بلاول بھٹو پر آصف علی زرداری کی چھاپ ہے اور ہوتا وہی ہے جو سابق صدر کی مرضی یامنشا ہو۔۔ بلاول صرف عوام کو قائل کرتے ہیں فیصلے سب آصف علی زرداری کرتے ہین ۔لیکن حالیہ دنوں میں یہ تال میل کچھ بکھرتا نظر آرہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری انتخابات کا اعلان ہونے سے پہلے 90 روز مں ا نتخابات کی بات کر رہے تھے تو اب وہ بزرگ سیاست دانوں کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔لیکن ان کے والد اور سابق صد رآصف علی زرداری نے دونوں بار ہی بیٹے کی پاور کو ویٹو کیا ہے۔پروگرام ’10تک‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ پہلے انہوں نے الیکشن کے معاملے پر بلاول بھٹو کی بیانات سے الگ راہ لی اور اس بار انہوں نے عمر رسیدہ قیادت کو گھر بٹھانے کے بیانیے کو شٹ اپ کال دے دی، انہوں نے واضح کیا کہ بلاول تین پی والی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں ، لیکن وہ چار پی والی جماعت کے سربراہ ہیں جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔سوال یہ ہے کہ بلاول کہاں چلے گئے؟کیا پیپلز پارٹی کے اندر دو پارٹیاں ہیں؟بڑے انکشافات