الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے چند شرائط کے ساتھ ان کا انتخابی نشان بلا برقرار رکھا تھا۔الیکشن کمیشن کی شرائط میں شامل تھا کہ پچھلے الیکشن فری اینڈ فئیر نہیں تھے اس لیے انہیں قبول نہیں کیا جا سکتا ۔اس لیے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی 20 روز کے اندر اپنی پارٹی کے انتخابات دوبارے کرائے اور اس کا رزلٹ 7 کے اندر دوبارہ جمع کرے ۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانبس ے جماعت رجسٹریشن منسوخ کرنے اور انتخابی نشان بلا نہ دینے کی انتباہ بھی کی تھی ۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 دسمبر تک پی ٹی آئی کو الیکشن کرانے کا کہا گیا ہے۔13 دسمبر اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ زرا سوچئے کیوں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق صاحب نے 15 نومبر کو سپیشل کورٹ کو حکم دیا کہ 13 دسمبر تک عمران خان کے سائفر کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔الیکشن کمیشن نے بھی 13 دسمبر کی ہی تاریخ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے،13 دسمبر بظاھر اس لیے اہم ہے کہ اگر الیکشن ہونے ہیں تو 13 دسمبر کو الیکشن شیڈول کا اعلان ہونا ہے اور 18 سے 20 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع ہونے ہیں،13 دسمبر کی ڈیڈ لائن پر الیکشن کمیشن 20 دسمبر کو ہی بلے کے نشان پر حتمی فیصلہ دے سکتا تھا۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو شروع سے ہی پی ٹی آئی کی جانب سے معتصابہ قرار دیا جا رہا ہے تھا جس کے بعد اب اسے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،کپتان انتخابات سے آؤٹ؟بلے کا نشان ختم،رجسٹریشن منسوخ؟
Nov 25, 2023 | 10:29:AM
Read more!