پاک فوج میں بغاوت کی کوشش، 2 سابق افسران کو سزا سنادی گئی

جرم ثابت ہونے پر  پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور حیدری رضا مہدی کا کورٹ مارشل کرکے انہیں چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے،آئی ایس پی آر

Nov 25, 2023 | 11:57:AM

( احمد منصور )فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کا جرم میں 2 سابق افسران کو قید کی سزا سنادی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہونے پر  پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور حیدری رضا مہدی کا کورٹ مارشل کرکے انہیں چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کا کورٹ مارشل, دونوں مجرموں کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم پر سزا سنا دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

ضرور پڑھیں:90 ملین پاؤنڈ کا کیس،عمران خان کو سزا ہوگی یا نہیں؟ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزاکے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر  لیے گئے ہیں۔


 
 
 

مزیدخبریں