بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینےکی درخواست سماعت کیلئےمقرر

Nov 25, 2023 | 12:11:PM
بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینےکی درخواست سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 27 نومبر کو سماعت کرے گا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب بڑی مشکل میں پھنس گئیں

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔