اٹلی نے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت پر پابندی لگا دی

Nov 25, 2023 | 13:34:PM

(ویب ڈیسک) اٹلی نے لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحث کے بعد نیا قانون منظور کر لیا ہے۔

فرانسسکو لولوبریگیڈا نے کہا کہ نئے قانون کے تحت لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور اس قانون کو توڑنے پر 60 ہزار یوروتک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد اٹلی کی پاک روایات اور زرعی شعبے میں ملازمتوں کا تحفظ ہے ۔

مزید پڑھیں:  صدر عارف علوی‌ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

واضح رہے کہ اٹلی کی جانب سےلیبارٹری میں تیار شدہ گوشت پر پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب جرمنی اور سپین سمیت دیگر ممالک مصنوعی گوشت کی پیداوار کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں