فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر لیں

Nov 25, 2023 | 14:59:PM

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے  فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں،ذرائع  کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔

 یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا،اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دی گئی جبکہ دوسری اور تیسری پک بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیل سستا ہو گیا

مزیدخبریں