پنجاب یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، بوجھ طلبا پر ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی نے مالی بحران کا بوجھ طلبا پر ڈال دیا
یونیورسٹی نے ایم فل اورپی ایچ ڈی تھیسزفیس میں300 گناہ اضافہ کر دیا۔ پی ایچ ڈی تھیسز فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دی گئی جبکہ ایم فل تھیسز کی فی سمسٹر15 ہزار مقرر کر دیا گیا۔
مقررہ وقت میں تھیسز نہ کرنیوالے طلبا کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر لیں
دوسری جانب طلباء کا کہنا ہے کہ اضافہ طلباء کو آگاہ کیے بغیر کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے نئی فیسوں کا اطلاق نئے اور جاری تھیسز پر بھی کر دیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ تھیسز فیسوں میں اضافے سے طلباء پر معاشی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔