سپورٹس میں بڑا بھونچال، اہم عہدےدار کا تبادلہ 

Nov 25, 2023 | 15:55:PM

(احمد رضا) پاکستان سپورٹس میں ایک اور بڑا بھونچال، آئی پی سی وزارت کے سیکرٹری احمد حنیف اور کزئی کا اچانک تبادلہ کردیا گیا۔

سیکرٹری آئی پی سی کا اچانک تبادلہ ڈپٹی سیکرٹری نسیم خان عباسی کی طرف سے اختیارات سے تجاوز سے کرنے پر ہوا۔ 

ڈپٹی سیکرٹری دورہ چین پر فنڈنگ کے حوالے سے براہ راست خط و کتابت کر رہے تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری کے اس غیر قانونی اور ضابطے کی خلاف ورزی کا نوٹس بھی لیا گیا۔ 

سیکرٹری آئی پی سی کی اچانک تبدیلی سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فیفا فنڈز معاملات کو بھی شدید دھچکا لگا۔ فیفا کی طرف سے روکے گئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فنڈز بحالی پر آئندہ ماہ اہم ملاقات شیڈیول تھی۔

مزید پڑھیں:   سازش سے حکومت گرائی گئی، بہت مشکل وقت دیکھا، کبھی ہمت نہیں ہاری: نواز شریف 

ذرائع  کے مطابق نئے سیکرٹری آئی پی سی کے طور پر ندیم کیانی کو لگائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے حنیف اور کزئی کی طرف سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بار بار خط لکھنا بھی موضوع بحث تھا۔

واضح رہے کہ سیکرٹری آئی پی سی نے ہی چند روز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کو دوبارہ خط لکھا تھا۔

مزیدخبریں