پیپلز پارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، سراج الحق

Nov 25, 2023 | 18:49:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ظلم کے وقت غیرجانبدار لوگ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہو جائے گا۔

پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ گئے، خواجہ آصف

سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہماری امداد کی منتظر ہیں، عوام قومی اِداروں کو تباہ کرنے والوں کو مسترد کریں، عوام ہی اِس نورا کُشتی اور وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں نیب یا عدالتوں سے کبھی نہ اِنصاف مِلا اور نہ ہی توقع رکھی جائے، آپ ترازو پر مُہر لگائیں میں آپکو اِنصاف پر مَبنی اسلامی نظام کی ضمانت دیتا ہوں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی تمام کاوشیں اپنے کیسز معاف کروانے تک ہیں، پاکستانی مسائل کا واحد حل جماعتِ اِسلامی ہے۔

مزیدخبریں