محکمہ موسمیات کی آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Nov 25, 2023 | 19:56:PM
محکمہ موسمیات کی آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم سندھ کے بعض علاقوں میں آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، لیکن سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا،تاہم سکھر ، تھر پارکر ، عمرکوٹ، میر پور خاص ، مٹھی، کراچی ، ٹھٹھہ، بدین ، حیدر آباد اور سانگھڑ میں آندھی، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
دوسری جانب کراچی میں بادل برس پڑے،مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،کورنگی،ڈی ایچ اے ،کلفٹن اور اعتراف کے علاقوں میں ابر کرم برس پڑے،شاہراہ فیصل پر ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،متوقع بارش کے بعد فضائی آلودگی اور دھند میں واضح کمی متوقع ہے، بارش کے بعد شہر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہم ضلع میں دھماکا،افسوسناک خبر آگئی