لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کیجانب سے اقدامات کے تحت آج اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
محکمہ صحت کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاؤن کے تحت مال روڈ پر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محکمہ صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں کس پارٹی کی جیت ہوگی؟بنام سرکار میں ووٹرز نے فیصلہ سنادیا
دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ مال روڈ لاہور آج بروز اتوار ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔
سی ٹی او نے کہا کہ اتوار کے روز مال روڈ کو صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری ہی استعمال کرسکیں گے۔
مستنصر فیروز نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ کا رُخ نہ کریں۔